ادبی صفحہ اول مذہبی

اِنّٙالِلّٰہِ وٙاِنّٙااِلٙیْہِ رٰجِعُوْن

از قلم : احمدرضاعارف شمسی جمالی

بہت افسوس کے ساتھ آج یہ اطلاع دے رہاہوں کہ یہ سال رواں ٢٠٢٠ عام الحزن قرار پاگیا جب مختلف مصائب وآلام کے ساتھ کثیر علمائے کرام نے داغ مفارقت دےکر داعی اجل کو لبیک کہا
اور ہر شخص واٹشپ پر اناللہ واناالیہ راجعون لکھنے پر مجبور ہوا
ساتھ ہی شوشل میڈیا پر یوم حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی بڑی دھوم بھی رہی
آپ رضی اللہ عنہ کا نام مبارک بہت سارے بےمثال اوصاف میں سے ایک وصف اور ایک فن کےساتھ بہت نمایاں نظرآتاہے جو آپ کے نام مبارک کے ساتھ بڑی شان و شوکت سے جڑاہواہے
وہ ہے
جامع القرءان اور رسم خط عثمانی
جس سے آپ رضی اللہ عنہ کی یاد بھی ہمیشہ تازہ رہتی ہے
مگر آج اس فن شریف رسم خط عثمانی پر دل نے کئی بار بےساختہ پکارا
اناللہ واناالیہ رٰجعون
جتنی بار لوگوں نے لکھا
اناللہ واناالیہ راجعون
ہر مرتبہ میں نے دوبار کہا
اناللہ واناالیہ رٰجعون
ایک مرتبہ تو خبر موت پر
دوسری مرتبہ رسم خط عثمانی کی طرف سے بے اعتنائی پر
کیوں کہ رسم خط عثمانی کی پیروی بالاتفاق واجب ہے
اور یہ مُنٙزّٙلْ مِنٙ السّٙمٙاء ہے
اس میں کمی و بیشی تحریف قرآن کے مترادف ہے
رسم خط عثمانی کےخلاف لکھنا حرام ہے
آج اس فن سے بے اعتنائی بھی برتی جارہی ہے
اس لیے اصلاح فرمالیں درست املا رٰجعون ہے
را کے بعد کا الف محذوف ہے ثابت نہیں لہذا راجعون
را کے بعد الف کا اثبات رسمٙٙا درست نہیں بلکہ
را کے بعد کا الف
قراءتٙٙا ثابت رسمٙٙا محذوف ہوگا

اِنّٙالِلّٰہِ وٙاِنّٙااِلٙیْہِ رٰجِعُوْن
لکھا کریں اور ایسے اسٹیکر سے بھی اجتناب کریں جو رسم خط عثمانی کے خلاف ہو
بات چھوٹی ہے مگر حکم سخت ہے رسم خط عثمانی کے تحفظ کا بھی مسئلہ ہے
اس طرح کے اغلاط اب قرآن مجید کے نسخے میں کثرت سے پائے جارہےہیں
تفصیل کےلیے ناچیز کا مختصر سا ایک رسالہ بنام
شمسی تنقید برکتب تجوید
کامطالعہ فرمائیں اور یوم حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ منانے کے ساتھ ساتھ تحفظ رسم خط عثمانی کےلیے کوشاں رہیں

Related posts

قربانی اور تزکیہ قلب

Hamari Aawaz Urdu

فرانس کے صدر “ایمانوئیل ماکروں” نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھلواڑ کیا ہے

Hamari Aawaz Urdu

اسلام میں جنگوں کا تذکرہ

ایک تبصرہ چھوڑیں