Top 10 تاریخی شعر وشاعری صفحہ اول مذہبی

نظم: درسِ ہجرت

نیے اسلامی ہجری سال کے آغاز پر یہ نظم بنام درس ہجرت پیش ہے ملاحظہ فرمائیں۔۔۔
ہجرت ،، جو کہ تاریخِ اسلامی کا ایک اہم واقعہ ہے
جس کی یاد میں اسلامی کیلینڈر کا نام تقویم ہجری رکھا گیا ، ہجرت اور اس کے پس منظر کی ساری داستان ، عزم و ہمت ، ایثار و قربانی ، صبر و استقلال ، غلبۂ و شوکت سے لبریز ہے جس میں اہل ایمان کے لیے عظیم سبق اور پیغام موجود ہے۔۔۔
جملہ اہل حق کو نیا ہجری اسلامی سال ١٤٤٢ ھج بہت بہت مبارک ہو۔

نتیجۂ فکر: محمد سلمان رضا فریدی مصباحی، مسقط عمان

وصلِ راحت ، بَعدِ عُسرَت، درسِ ہجرت
زحمت کے پردے میں رحمت، درسِ ہجرت

ظاہر میں مجبوری سے نکلے تھے مومن
باطن میں اعزاز و شوکت، درسِ ہجرت

ہجری سَن ہے ، اُن یادوں کا، فکری قاصد
مانگے ہم سے، پھر وہ طاعت، درسِ ہجرت

اپنوں میں جب اپنے پہنچے، طاقت آئ
حق کی عظمت، دیں کی رفعت، درسِ ہجرت

اہلِ ایماں ، فاتح بن کر، مکہ لوٹے
کَسرِ کثرت ، فتحِ قلت ، درسِ ہجرت

یکجائ سے، وہ مٹھی بھر، غالب آئے
نقشِ جرات ، بَہرِ امت ، درسِ ہجرت

ہم بھی مل کر، اب اُٹّھیں تو، دشمن کانپے
تَرکِ غفلت ، نقل و حرکت ، درسِ ہجرت

اب ہم ساری بندش توڑیں، دل کو جوڑیں
اہلِ حق سے، دائم قربت، درسِ ہجرت

وہ منظر اور ان کے جذبـے، ہم مت بھولیں
مومن کو پیغامِ نصرت، درسِ ہجرت

مومن کی جاں، دائم قرباں، آقا پر ہو
حق پر مر مٹنے میں سبقت، درسِ ہجرت

اپنوں میں ہو یا غیروں میں، دونوں دَر پر
ہر حالت میں، عزم و ہمت، درسِ ہجرت

ہر مشکل میں، امیدوں کا، تازہ جلوہ
ہمکو فریدی ! ہے اک نعمت ، درسِ ہجرت

Related posts

نعت رسول: سرکار کے عاشق ہیں تم نے ہمیں کیا جانا

Hamari Aawaz Urdu

اللہ کن کو نا پسند کرتا ہے

Hamari Aawaz Urdu

ڈاکٹر یا نفرتوں کے سوداگر

Hamari Aawaz Urdu

ایک تبصرہ چھوڑیں