ادبی تازہ ترین خبر مذہبی ملی

کل ہند تحریری مقابلہ

خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کے دینی وسماجی ترجمان”سہ ماہی پیام برکات ” کی جانب سے نوجوان قلم کاروں کے لیے مسابقہ مقالہ نویسی کا انعقاد۔
(علی گڑھ)ادارہ سہ ماہی پیام برکات کی جانب سے تجربہ کار نوجوان قلم کاروں کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے پہلی بار شہزادۂ  حضور امین ملت سید محمد امان میاں قادری مدظلہ العالی کی صدارت اور مولانا عارف رضا نعمانی کی نگرانی میں مسابقہ مقالہ نویسی کا اہتمام کیا گیا ہے اس امید کے ساتھ کہ یہ مسابقہ قلم کاروں کے تحریر میں مزید نکھار پیدا کرے اور ان کے افکارو نظریات میں بالیدگی پیدا ہوسکے۔
مسابقہ مقالہ نویسی میں 40 سال تک کہ تمام قلمکار حضرات حصہ لے سکتے ہیں، مضمون نگاروں کو ایسا موقع حاصل ہوگا جس میں وہ ذاتی تجربات، جذبات اور حقیقت پر مبنی مضامین تیار کرسکتے ہیں۔ مضمون نویسی میں کامیاب ہونے والے قلمکار حضرات کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ پہلا انعام دس ہزار روپے، دوسرا سات ہزار روپے، تیسرا پانچ ہزار روپے اور اس کے علاوہ آٹھ تشجیعی انعام ایک ایک ہزار روپے سے نوازا جائے گا۔
مسابقہ کے عناوین یہ ہیں (1) موجودہ حالت میں ہندوستانی مسلمانوں کی از سر نو تعمیر وترقی کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی۔ ضرورت اور پالان۔
(2) موجودہ حالت میں ہندوستانی مسلمانوں کے تحفظ و بقا کے لیے جدید لائحہ عمل کی تشکیل۔
(3) سرکاری ملازمتوں میں ہندوستانی مسلمانوں کی غیر متناسب نمائندگی کے اسباب اور اس کا تدارک۔
 (4) نئی تعلیمی پالیسی 2020ء مواقع اور اندیشے۔
 (5) عصر حاضر میں اساتذہ و طلبہ کے ذریعہ روحانی اقدار کا فروغ۔ تقاضے اور طریقے۔
 (6) ہندوستان میں اسلامی تعلیمات کی ترویج و اشاعت میں ہندی زبان وادب کا کردار (ماضی، حال، مستقبل)۔
اس مسابقہ میں ادارہ پیام برکات کی جانب سے کچھ شرائط و ہدایات ہیں جس کا ہر شرکاء مسابقہ پر عمل کرنا ضروری ہے۔
(1) مقالہ صرف اردو زبان میں ہونا چاہیے۔
(2) مقالہ کسی ایک عنوان پر کم از کم 5 صفحات اور زیادہ سے زیادہ 08 صفحات پر مشتمل ہو۔
(3) مقالہ میں مکمل حوالوں کا اہتمام کریں۔
(4) مقالہ نگار حضرات مسابقے کا نتیجہ آنے کے بعد ہی مقالے کو کہیں اور شائع کرنے کے مجاز ہیں۔
(5) مقالے کی پی ڈی ایف (PDF) فائل قبول نہیں ہوگی ، مفتوح (اوپن) فائل بھیجنا ضروری ہے۔
(6) مقالہA4 سائز ان پیج میں 14 فونٹ سائز اور MS Word میں 12 فونٹ سائز میں کمپوز کرکے ای میل کے ذریعے پیام برکات کی آئی ڈی ([email protected]) پر مقررہ وقت پر بھیج دیں۔ (6) مقالہ بھیجنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2020ء ہے مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والے مقالے مسابقے میں شامل نہیں کئے جائیں گے۔
(8) مسابقے میں شامل ہونے کے لیے رجسٹریشن کرانا ضروری ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 اگست ہے، رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس نہیں ہے۔
(9) رجسٹریشن کے لیے اس نمبر پر (7860561136) اپنا نام، مکمل ایڈریس، اہلیت، عمر اور موبائل نمبر لکھ کر بھیجیں۔
(10) اس میں عالم یا غیر عالم، مرد، عورت کی کوئی پابندی نہیں ہے، تمام قلم کار (مرد، عورت) حضرات شرکت کرسکتے ہیں.
مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔9452262377
تمام قلم کار حضرات سے خصوصی گزارش کی جاتی ہے کہ ملت کی رہنمائی کو اپنا فرض منصبی سمجھتے ہوئے مسابقہ میں شرکت کریں۔
زیر اہتمام :
ادارہ سہ ماہی پیام برکات، البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ

Related posts

ثریا سے زمیں پر آسماں نے ہم کو دے مارا

Hamari Aawaz Urdu

بند مساجد کے سبب نقصانات اور ہماری خاموشیاں، ذمہ دار کون……..؟ قسط:4

Hamari Aawaz Urdu

سیرت النبی ﷺ پر نوری مشن سے دو کتابیں منصۂ شہود پر

Hamari Aawaz Urdu

ایک تبصرہ چھوڑیں