تازہ ترین خبر

محمدآباد گوہنہ میں کورونا کی جانچ

محمدآباد گوہنہ (مئو) قصبے کے مختلف علاقوں میں جہاں کوڈ19 کی جانچ چل رہی ہے وہیں گولوا ٹولہ اور رسولپور میں محلے کے گھروں میں بہت سارے لوگوں کی تھرمل اسکیننگ کی گئی اور کوڈ 19 کا سیمپل لیا گیا کل بدھ کے دن کوڈ 19 کی جانچ ٹیم مقامی قصبہ کے محلہ رسولپور میں واقع اشرفیہ لائبریری میں کیمپ لگایا جس میں شہر پنچایت کے رکن خالد کمال انصاری ،بنکر یونین کے سابق سکریٹری جاوید اختر بھارتی اور سماجی شخصیت خورشید انصاری کی موجودگی میں بہت سے لوگوں کی جانچ کی گئی اور سیمپل لیا گیا خود جاوید بھارتی نے بھی اپنی جانچ کرائی اور لوگوں سے جانچ کرانے کی اپیل بھی کی لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ بہت سے لوگ مسلسل غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں اور لوگوں کو بھڑکا رہے ہیں جس کی وجہ سے جانچ میں دشواری کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے اور لوگوں کے اندر خوف بھی پیدا ہورہا ہے حکومت و انتظامیہ کو چاہیے کہ غلط افواہیں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے کیونکہ کچھ لوگ عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ہی زندہ ہیں چیچک، پولیو اور اب کرونا وائرس جیسی خطرناک وبا کے دوران بھی وہ اپنی گھناؤنی حرکت کو بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں درحقیقت یہ جاہل پوری عوام کو جہالت کا شکار بنانا چاہتے ہیں اور ایسے لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ضرورت ہے ورنہ یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئیں گے اور عوام کو زبردست نقصان پہنچا تے رہیں گے جاوید بھارتی اور خالد کمال نے کہا کہ موت برحق ہے یہ سب کوئی جانتا ہے لیکن خود کو موت کے منہ میں ڈھکیلنا یہ سراسر بے وقوفی ہے مرض اور شفا دونوں اللہ کی طرف سے ہے تو مرض کا علاج کرنا اور مرض سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرنا یہ بھی اللہ ہی کا حکم ہے تو وقت کی ضرورت ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے جو بھی احتیاطی تدابیر ہے اس پر عمل کیا جائے آج مفت میں جانچ ہورہی ہے تو اس کا بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے ورنہ ممکن ہے کہ مستقبل میں اسی جانچ کے لیے پیسہ بھی خرچ ہوگا، وقت بھی برباد ہوگا اور ٹھوکریں بھی کھانا پڑے گا اس لیے کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں بلکہ جب بھی کرونا وائرس جانچ ٹیم آئے تو اس کا خیر مقدم کریں اور اپنی جانچ کرائیں ساتھ ہی دوسروں کو بھی جانچ کرانے کا مشورہ دیں۔

Related posts

انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے دفتر پہ کی پرچم کشائی

Hamari Aawaz Urdu

آل انڈیا سنی علماء بورڈ:تعارف اغراض و مقاصد

یوم رضا کو “یوم تحفظ ناموس رسالت” ﷺ کے طور پر منائیں

Hamari Aawaz Urdu

ایک تبصرہ چھوڑیں