بین الاقوامی تازہ ترین خبر مذہبی

حضرت معروف کرخی رضی اللہ عنہ کا ذکر جمیل

ہماری آواز، بغداد شریف
۔2 محرم الحرام 1439ھ عرس حضرت معروف کرخی پر عقیدت کی نذریں

بہر معروف و سَری معروف دے بیخود سری
جند حق میں گن جنید با صفا کے واسطے

   حضرت معروف کرخی؛ حضرت سری سقطی کے استاذ تھے۔ کرخی کی حکومت آپ کے نانا کے سپرد تھی۔ جو آتش پرست تھے۔ حضرت علی بن موسیٰ رضا کے دست حق پر آپ نے اسلام قبول کیا، بیعت کی۔ اور والدین بھی داخل اسلام ہوئے۔ آپ کی دعا قبول ہوتی۔ آپ کے واسطے سے عوام بارش طلب کرتی۔آپ نے علوم کی تکمیل حضرت امام اعظم سے کی۔ امام علی بن موسیٰ رضا کے یہاں دربانی فرمائی۔ آپ تبع تابعی تھے۔ وصال ۲؍ محرم ۲۰۰ھ میں بغداد شریف میں ہوا۔ جہاں مزار مقدس موجود ہے۔ یہ معتصم عباسی کا عہد تھا۔

آپ کا در اقدس بغداد کے ایک وسیع قبرستان کے وسط میں مرجع خلائق ہے- جہاں ہر آن رحمتوں کا ہجوم اور عقیدتوں کا پہرہ ہے- محبت کی جبیں بہر تسلیم خاک بوس ہوتی ہے- مزار مبارک قدرے بلندی پر ہے- نشیب میں آپ سے منسوب متبرک کنواں ہے- متصل ایک کمرہ ہے جو شاید جائے عبادت رہا ہوگا- جلالت و برکات کا ظہور ہوتا ہے اور عقیدہ و عقیدت یکجا ہوتے ہیں تو عرفان کے چشمے ابل پڑتے ہیں۔

غلام مصطفٰی رضوی
نوری مشن مالیگاؤں

Related posts

رمضان المبارک میں مقصد حیات کی تکمیل کریں

Hamari Aawaz Urdu

لاک ڈاؤن میں عید: اے مسلماں ذرا یاد کر خدا کو!

Hamari Aawaz Urdu

سچائی کواپنائیں اور جھوٹ سے پرہیز کریں

Hamari Aawaz Urdu

ایک تبصرہ چھوڑیں