تازہ ترین خبر قومی

رافیل معاہدہ پر سی۔اے۔جی۔ کی رپورٹ: ایک بار پھر بھڑکے راہل گاندھی، بولے:سچ چھپایا نہیں جا سکتا

ہماری آواز، نئی دہلی
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو رافیل فائٹر طیارہ معاہدہ کو لے کر وزیراعظم نریندر مودی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ سچ کو لاکھ کوششوں کے باوجود چھپایا نہیں جا سکتا۔ راہل گاندھی نے حکومت کے سی۔اے۔جی۔ کو رافیل سے متعلق جان کاری فراہم نہ کرنے کی خبر پر کہا کہ حکومت رافیل اسکینڈل اور حقائق کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا: رافیل کے لیے حکومت ہند کے خزانے سے پیسہ چوری کیا گیا تھا۔ انہوں نے گاندھی جی کا سچ کے بارے میں ایک قول نقل کیا: “سچ ایک ہے، راستے کئی ہیں”۔
انہوں نے رافیل طیارے کی تصویر کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں شائع ہونے والی خبر کو پوسٹ کیا اور کہا کہ گورنر اور آڈیٹر جنرل سی۔اے۔جی۔ نے رافیل آفسیٹ کے معاہدے کے بارے میں حکومت کو رپورٹ پیش کی ہے، جس میں رافیل پر خرچ کیے جانے والے اخراجات کی کوئی تفصیل نہیں ہے کیونکہ وزارت دفاع نے سی۔اے۔جی۔ کو اس کے بارے میں معلومات فراہم ہی نہ کی۔

Related posts

فاتحہ خوانی اور ایصال ثواب کل 8.40 بجے

تحریک فروغِ اسلام کی جانب سے اجتماعی قربانی کا اہتمام

Hamari Aawaz Urdu

ناطقہ سر بہ گریباں ہے کیا کہئے!

Hamari Aawaz Urdu

ایک تبصرہ چھوڑیں