Top 10 شعر وشاعری صفحہ اول

نعت: نورِ نبی کا نور سراپا کمال ہے

نتیجۂ فکر: شمس تبریز انجمؔ
جدہ، حجاز مقدس

 

نورِ نبی کا نور سراپا کمال ہے
عکسِ نبی حسین کا حسن و جمال ہے

سر سبز جس سے دین رسالت مآب ہے
مولیٰ علی کا شیر وہ زہرا کا لال ہے

دین نبی پہ کنبے کا کنبہ لٹا دیا
ذات حسین صبر و رضا کی مثال ہے

بولے حسین لے لو مرا سر یزیدیو
مجھ سے یہ میرا ہاتھ تو لینا محال ہے

آئے گئے جہاں میں یزیدی بہت مگر
اسلام کو مٹا سکے کس کی مجال ہے

ذکرِ حسین جس نے بسایا ہے قلب میں
انجمؔ اسے جہاں کا نہ حزن و ملال ہے

Related posts

املا نویسی

Hamari Aawaz Urdu

عالمی ماحولیات ڈے

Hamari Aawaz Urdu

کورونا وبا اور چائلڈ لیبر میں اضافہ

Hamari Aawaz Urdu

ایک تبصرہ چھوڑیں