سیرت وسوانح صفحہ اول

پیغامِ فکر و عمل: خطبات حضور اشرف الفقہاء کے آئینے میں

ازقلم: غلام مصطفیٰ رضوی، مالیگاؤں

حضور اشرف الفقہاء مفتی محمد مجیب اشرف رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات کے کئی ابواب ہیں… نمایاں باب مواعظ و ارشاد ہے… آپ کے دعوتی و تبلیغی دَوروں کی برکت سے صالح انقلاب رونما ہوا… آپ کی رہبری کے نقوش وسیع ہیں… عقائدِ اہلسنّت کے تحفظ کے لیے مثالی خدمات انجام دیں… خطبات و بیانات میں قومی تعمیر کا جذبہ نمایاں تھا…
راقم کو یہ سعادت ملی کہ مالیگاؤں و اطراف کے درجنوں جلسوں میں شریک ہوا، رپورٹنگ کی… مواعظ و ارشادات کے اہم نکات کی اخبارات میں اشاعت کروائی… انھیں ماضی کی رپورٹس کی روشنی میں پیغامِ حضور اشرف الفقہاء کے یہ صفحات مرتب ہوئے… آپ بزمِ مطالعہ میں آویزاں کیجیے… ان شاءاللہ! قوتِ فکرو عمل مہیا ہوگی… حال کے شامیانے میں؛ دُشمنانِ اسلام کی سازشوں کے مقابل اشاعتِ حق کے مواقع میسر آئیں گے… فروغِ اہلسنّت کے کارواں کو تیزگام کرنے میں مدد ملے گی… اِس مقالہ کو اپنے احباب میں بھی شیئر کیجیے تا کہ پیغامِ حضور اشرف الفقہاء کی تابشیں دل و دماغ کو منور کر دیں

Related posts

نظم: گھر کی جو بات تھی، گھر میں ہی بنائ نہ گئ

Hamari Aawaz Urdu

ہندی و امریکی فورسز کے نظریہ میں فرق

Hamari Aawaz Urdu

یادِ حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام

Hamari Aawaz Urdu

ایک تبصرہ چھوڑیں