شعر وشاعری صفحہ اول

نعت رسول مقبول: ہم سوے حشر چلیں گے شہ ابرار کے ساتھ

نتیجۂ فکر: محمد نثار نظامی، مہراج گنجوی

 

جو ہے وابستہ نبی آپ کے دربار کے ساتھ
وہ بھلا کیوں رکھے رشتہ در اغیار کے ساتھ

ان کے دربار میں گر موت ہمیں آجاے
ہم سوے حشر چلیں گے شہ ابرار کے ساتھ

ہیں گنہگار خطا کار یہ سچ ہے لیکن
جائیں گے خلد میں ہم سید ابرار کے ساتھ

جب تصور میں کبھی آقا کا روضہ دیکھوں
مجھ کو آجاے قضا بس اسی دیدار کے ساتھ

میری ماں روز دعاؤں میں یہی مانگتی ہے
حشر ہوجائےمرا جعفر طیار کے ساتھ

مجھ کو سرکار کی چوکھٹ سے ملا ہے سب کچھ
میں نہیں رکھتا تعلق کسی زردار کے ساتھ

ہے نظامی کی یہی آخری خواہش مولیٰ
زندگی پوری کٹے نعتیہ اشعار کے ساتھ

Related posts

تجھ سے محرومی کا غم صدیوں رلائے گا مگر

Hamari Aawaz Urdu

اے عشق ترے صدقے: کے آئینے میں حضرتِ اشرف رضا کی نعتیہ خدمات

Hamari Aawaz Urdu

منقبت حُسین والے

Hamari Aawaz Urdu

ایک تبصرہ چھوڑیں