Top 10 تازہ ترین خبر سیاسی ہماری آواز خبرنامہ

اے۔آئی۔ایم۔آئی۔ایم۔ کی بہار الیکشن میں بڑی کامیابی، پانچ سیٹوں پر حاصل کی جیت

ہماری آواز بہار

بہارالیکشن میں صبح 8 بجے سے 243 نشستوں کے لئے شروع ہوئی ووٹوں کی گنتی دیر رات تک جاری رہی۔ اب جبکہ ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جس میں این۔ڈی۔اے۔ نے 125 سیٹوں پر بازی مارتے ہوئے مسلسل چوتھی بار اپنی سرکار بنانے جارہی ہے۔ وہیں عظیم اتحاد نے110 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور سرکار بنانے سے رہ گئ، مگر ان سب کے درمیان اسد الدین اویسی کی جماعت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے بہار انتخابات میں اپنے پیر جمانے شروع کردیئے کل 14 نششتوں سے انتخابی میدان میں آنے والی ایم۔آئی۔ایم۔ نے پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

اس بڑی کامیابی کے بعد جناب اسدالدین اویسی نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی لڑائی سیمانچل سے زیادہ ہے۔ بہار میں آج تک تشکیل پانے والی کسی بھی حکومت نے سیمانچل کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی۔ سیمانچل اب بھی ملک کا سب سے پسماندہ علاقہ ہے۔ اویسی نے کہا کہ سیمانچل کی ترقی اور بہتری کے لئے ان کی جنگ جاری رہے گی۔ اویسی نے کہا کہ بہار کے عوام نے بڑی تعداد میں انہیں ووٹ دیا ہے۔ یہ اس کے لئے ایک بہت اہم موقع ہے۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بہار میں تنظیم کو مضبوط بنانے کے لئے سخت محنت کی ہے۔ ہم عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

Related posts

قاضی شہر حضرت علامہ مفتی محمد ثاقب ادیب صاحب مصباحی کا انتخاب وقت کا اہم تقاضہ 

ہماری آواز خبر نامہ

شادی کےنام پر لاکھوں روپیے کی بر بادی کیوں

Hamari Aawaz Urdu

شیخ عبدالقادر جیلانی کا علمی مقام ومرتبہ

Hamari Aawaz Urdu

ایک تبصرہ چھوڑیں