تازہ ترین خبر حالات حاضرہ سماجی ہماری آواز خبرنامہ

دہلی میں کورونا کا قہر جاری، پھر سے لگ سکتا ہے لاک ڈاؤن

کرونا کی بڑھتی شدت کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے مانگی اجازت

ہماری آواز دہلی

دہلی میں دیوالی میں تیزی سے کرونا کے پھیلتے گراف کو دیکھتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال نے مرکزی حکومت سے پھر سےمتاثرہ علاقوں میں لاک ڈاون لگانے کی اجازت مانگی ہےجس کی جانکاری انہوں پریس کانفرنس کے ذریعہ دی۔بتاتے چلیں کہ اروند کیجری وال نے دہلی میں کرونا کی بے قابو ہوتے حالات کو دیکھتے ہوئے پریس کانفرنس کر یہ جانکاری دی کہ انہوں نے چھوٹی سطح پر لاک ڈاون کے منظوری کے لیے مرکزی حکومت کوعریضہ بھیج دیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جہاں ہاٹ سپاٹ علاقے ہیں وہاں کی مارکیٹوں کو بند کردیا جائے گا اور شادی بیاہ میں اب صرف پچاس لوگوں کی شرکت کےلیے اجازت ہوگی اس کی منظوری کے لیے بھی اجازت نامہ بھیج دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دہلی میں چار لاکھ نوے ہزار سے زائد اس مہاماری سے متاثر ہوچکے ہیں۔جن میں 29227افراد صرف پانچ دن میں متاثر ہوئے ہیں جب کہ روزانہ 100افراد موت کے منہ میں جارہے ہیں۔
آخر میں اروند کیجری وال نے دہلی کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی کہ آپ سب ماسک ضرور لگائیں ،سماجی دوری بنائیں رکھیں اور صاف ستھرائی کا خیال رکھیں کیوں کہ کرونا کسی کو نہیں پہچانتا ۔

Related posts

عصر حاضر میں اتحاد بین المسلمین :وقت کی اہم ضرورت

Hamari Aawaz Urdu

سلطان الہند کی شان میں گستاخی تباہ کن

Hamari Aawaz Urdu

حاملہ ہتھنی کی موت افسوس ناک! ،حاملہ صفورازرگرجیل میں بند شرمناک

Hamari Aawaz Urdu

ایک تبصرہ چھوڑیں