تازہ ترین خبر قومی ہماری آواز خبرنامہ

نگروٹہ میں تصادم، سلامتی دستوں نے مار گرائے چار دہشت گرد

ہماری آواز (نعیم الدین برکاتی) سری نگر

جموں وکشمیرکے نگروٹہ علاقے میں آج صبح دہشت گردوں اور سلامتی دستوں کے درمیان تقریبا دو گھنٹے تک تصادم ہوا جس میں چار دہشت گردوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔جموں کے ضلع پولیس کے سربراہ ایس پی شری دھر پاٹل نے بتایا کہ آج صبح تقریبا پانچ بجے نگروٹہ علاقہ میں بان ٹول پلازہ کے پاس کچھ دہشت گردوں نے سلامتی دستوں پر گولیاں چلانی شروع کر دیں۔جوابی کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے نگروٹہ کے قومی شاہراہ کو بند کردیااور ادھم پور میں سیکورٹی سخت کردی جس کے نتیجے میں دو گھنٹے کی تصادم کے بعد چار دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔جب کہ ڈی جی دل باغ سنگھ نے این آئی اے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پورے علاقے میں ابھی تلاش جاری ہے۔سی آر پی ایف،جموں وکشمیر پولیس اور ہندوستانی فوج سب جائے واردات پر تعینات ہیں اور اطراف میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related posts

چریاکوٹ میں یاد تاج الشریعہ

Hamari Aawaz Urdu

اب بَہار آئی تو کہتے ہیں

Hamari Aawaz Urdu

ٹڈی دَل کا قہر

Hamari Aawaz Urdu

ایک تبصرہ چھوڑیں