بین الاقوامی شخصیات ہماری آواز خبرنامہ

علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ آج، مینار پاکستان گراؤنڈ میں علامہ جلالی کریں گے امامت

ہماری آواز لاہور(پاکستان)۔

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی جنازہ کو آج (بروز ہفتہ) سبزہ زار گرائونڈ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مینار پاکستان لایا جائے گا۔ پولیس کے مطابق خادم حسین رضوی کی میت کو ان کے گھر سے ایمبولینس میں سبزہ زار کرکٹ گرانڈ لایا جائے گا جہاں سے سرکاری ہیلی کاپٹر میں مینار پاکستان گرائونڈ میں لے جایا جائے گا۔

پولیس نے نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ گریٹر اقبال پارک کے پانچوں گیٹ پر بھاری نفری تعینات کی جائے گی، امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے 50 ریزرویں تعینات کی جائیں گی۔ نماز جنازہ کے موقع پر ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کے علاوہ اینٹی رائٹ فورس اور سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔

خبروں کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ کی نماز جنازہ کنزالعلماء علامہ ڈاکٹر آصف اشرف جلالی صاحب پڑھائیں گے۔

Related posts

کیمپیئرگنج-سنولی قومی شاہ راہ پر موٹر سائیکل اور پک اپ کی ٹکر، سوار شدید زخمی، میڈیکل کالج ریفر

ہماری آواز خبر نامہ

مسلمانوں کو اپنے محبوب پیغمبر کی شان میں ذرہ برابر بھی گستاخی برداشت نہیں:مولانا عبداللہ عارف صدیقی

ہماری جانیں اور ہمارا سب کچھ سید عالمﷺ کی آبرُو پر قربان ہے

Hamari Aawaz Urdu

ایک تبصرہ چھوڑیں