بین الاقوامی شخصیات شعر وشاعری صفحہ اول

میدانِ حق کا کوہ ہمالا چلا گیا

در شان: محافظ ناموس رسالت، امیر المجاھدین حضرت علامہ خادم حسین رضوی رحمۃ اللّٰه علیہ

نتیجۂ فکر: شمس تبریز انجمؔ
جدہ، حجاز مقدس

دنیائے علم و فن کا اجالا چلا گیا
روتا بلکتا چھوڑ کے تنہا چلا گیا

دل کا سُرور آنکھوں کا تارا چلا گیا
خادم حسین رضوی ہمارا چلا گیا

وہ پاسبانِ ختمِ نبوت کا شہسوار
میدانِ حق کا کوہ ہمالا چلا گیا

عشقِ نبی کی شمع جلا کر دلوں میں آج
خلدِ بریں کو جانِ تمنا چلا گیا

فرقت میں رو رہے ہیں سبھی اہلِ محبت
دردِ جگر کا آج مداوا چلا گیا

بھڑکائی دل میں جس نے محبت کی آگ کو
عشقِ رسول کا وہ جوالا چلا گیا

دل میں جمالِ دیدِ پیمبر کی آرزو
عقبیٰ کی طرف چھوڑ کے دنیا چلا گیا

عشقِ نبی کو دی ہے جنہوں نے نئی حیات
شاہ جہاں سے ملنے وہ شیدا چلا گیا

اے جان سنیت تجھے انجمؔ کا ہے سلام
اہل سنن کو چھوڑ کے تنہا چلا گیا

Related posts

موجودہ حالات میں قربانی کیسے کریں؟

Hamari Aawaz Urdu

فاضل بریلوی علمائے عرب وعجم  کے آئینے میں

Hamari Aawaz Urdu

آن لائن تعلیم، مشکلات ومسائل

Hamari Aawaz Urdu

ایک تبصرہ چھوڑیں