تازہ ترین خبر ہماری آواز خبرنامہ

اے۔ایم۔یو۔ کے میڈیکل ملازم محمد سلمان کا گولی مار کر قتل

رات میں نماز پڑھ کر واپس لوٹتے وقت ہوئی واردات، ایک حملہ آور پولیس حراست میں

علی گڑھ 21 نومبر(نعیم الدین فیضی)ہماری آواز

علی گڑھ کے تھانہ کوآرسی علاقہ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب اے ایم یو کے میڈیکل کالج میں ملازم محمد سلمان کادو بدمعاشوں نے گولی مارکر قتل کردیا، اطلاعات کے مطابق محمدسلمان میڈیکل کالج کے ٹیلرنگ سیکشن میں ملازم بتائے جارہے ہیں، سلمان رات کو نماز کے بعد گھرآرہے تھے  تھے تب ہی دو موٹر سائیکل پر سوار بدمعاشوں نے ان کے اوپر حملہ کر دیا جس سے موقع پر ہی موت ہو گئی، حملہ آور علاقے کے لو گوں کو دیکھ کر بھاگنے لگے مگر ان میں سے ایک بدمعاش کوعلاقہ کے لوگوں نے پکڑ کر زبردست پیٹا اورپولیس کے بھی حوالہ کردیا۔ موقع پر پہنچی علی گڑھ کے ایس پی ستیش چندر نے بتایا کہ گولی لگنے سے محمد سلمان کی موقع پر ہی موت ہوگئی جودوحملہ آور تھے اس میں سے ایک کو عوام نے پکڑ کر مارا پیٹا ہے جس سے وہ شدید زخمی ہوا ہے پولس نے اسے گرفت میں لیکر علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا ہے اور مزیدپولیس تفتیش کررہی ہے۔محلوں کے سی سی کیمروں کے فوٹیج تلاشے جارہے ہیں ،جلد ہی معاملہ صاف ہونے پر باخبر کر دیا جائے گا۔

Related posts

زندہ جلائی گئی ویشالی متاثرہ کا انتقال

ہماری آواز خبر نامہ

تنظیم علماے اہل سنت کے بینر تلے علماے کرام کی ایک اہم نششت

ہماری آواز خبر نامہ

ون نیشن، ون الیکشن کی ضرورت: مودی

ہماری آواز خبر نامہ

ایک تبصرہ چھوڑیں