Top 10 بین الاقوامی شخصیات شعر وشاعری صفحہ اول

گل ہاے تعزیت: اے قائد ہمارے ! الوداع

نتیجۂ فکر:سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی، مسقط عمان

اے دلوں کے نور ! آنکھوں کے ستارے الوداع
اے حبیبِ مصطفیٰ ! اے حق کے پیارے الوداع

اے وقارِ بزمِ دیں ! اے مَردِ حق خادم حسین
سُنّیت کے شیر ! اے قائد ہمارے الوداع

خون روتی ہے نظر ، غم سے تڑپتا ہے جگر
کہہ اٹھے ، بہتے ہوئے اشکوں کے دھارے الوداع

سرخ رو ہو کر چلے تم جانبِ خلد بریں
اپنی جاں سے دین کے صدقے اتارے، الوداع

آہ تجھ سا ہادی و رہبر کہاں پائیں گے ہم
آسمانِ جرأت و ہمت کے تارے الوداع

دیکھ کر تجھ کو ، مدینے والے کی آتی تھی یاد
عاشقانِ مصطفیٰ کے اے سہارے الوداع

الفراق اے حُرمت ختم الرسل کے پاسباں
تو نے ہستی کے گُہَر آقا پہ وارے الوداع

گلشنِ عالم ہے سٗونا اور فضائیں سوگوار
کہہ رہے ہیں تجھ سے افسردہ نظارے الوداع

دین پر سب کچھ لٹا کر کام ایسا کر گیے
حشر تک گونجیں گے اب نغمے تمہارے الوداع

تو نے پیدا کی دلوں میں ، حق پہ مرنے کی تڑپ
قوم میں ایثار جوہر کے نکھارے الوداع

بزمِ عرش و فرش میں ہے اِس لیے چرچا ترا
تو نے دے کر نورِ حق ، ایماں سنوارے الوداع

اے فریدی ! یہ صداے عالمِ اسلام ہے
سارے اہل حق ، یہ رو رو کر پکارے الوداع

Related posts

حضرت بھلے شاہ رحمہ اللہ

Hamari Aawaz Urdu

کثرت مطالعہ ادنیٰ سے اعلیٰ بنا دیتی ہے

Hamari Aawaz Urdu

زبان کی تباہ کاریاں قسطِ ہفتم

Hamari Aawaz Urdu

ایک تبصرہ چھوڑیں