بین الاقوامی شخصیات شعر وشاعری صفحہ اول

گل ہاے تعزیت: عشق نبی کے قاسم ،خادم حیسن رضوی

عشق نبی کے قاسم ،خادم حسین رضوی
تقوی شعار عالم ، خادم حسین رضوی

کی تم نے پاسبانی ناموس مصطفی کی
سہہ کر بڑے مظالم خادم حسین رضوی

مخدوم ہو ہمارے پر دین و سنیت کے
بن کر رہے ہو خادم خادم حسین رضوی

ایسے سخی کہ نام شہ پر ہو جان قرباں
نازاں ہے تم پہ حاتم خادم حسین رضوی

“لبیک” کی صداے دل دوز سے جگائے
تم نے قلوب نائم خادم حسین رضوی

افسوس قدر تیری ہم سے نہ ہو سکی ہے
ہم ہیں بہت ہی نادم خادم حسین رضوی

ہے راز سر بلندی تیرا ، کہ تونے رکھا
عشق نبی کو لازم خادم حسین رضوی

تابانئ لقا سے روشن ہو تیری تربت
دیدار شہ کے عازم خادم حسین رضوی

گونجیں گے تا قیامت نغمات عشق تیرے
اور تیری فکر سالم خادم حسین رضوی

جب آتا جوش پر تو باطل کو کاٹ دیتا
تیرا کلام صارم خادم حسین رضوی

تھے جو تمھارے دل میں بہر فروغ مذہب
پورے ہوں وہ عزائم خادم حسین رضوی

لاکھوں سلام تجھ پر اے صفہء ولا کے
اک بہترین ناظم خادم حسین رضوی

بخشش کے پھول برسیں ہر دم تری لحد پر
رحمت ہو تجھ پہ دائم خادم حسین رضوی

رکھے خداے برتر ہم سنی بھائیوں کو
تیری روش پہ قائم خادم حسین رضوی

تدبیر باطل ان پر کس طرح چلتی جب تھے
ذی اعتقاد جازم خادم حسین رضوی

رحلت تمھاری سن کر پر غم ہے نوری یعنی
اس تعزیت کا راقم خادم حسین رضوی
☆☆☆☆☆☆☆☆
سوگوار
فیض العارفین نوری علیمی شراوستی

Related posts

بند مساجد کے سبب نقصانات اور ہماری خاموشیاں، ذمہ دار کون……..؟ قسط:2

Hamari Aawaz Urdu

نظم: جنگ

Hamari Aawaz Urdu

چغل خور جنت میں داخل نہیں ہوگا

Hamari Aawaz Urdu

ایک تبصرہ چھوڑیں