Top 10 بین الاقوامی شخصیات صفحہ اول ملی

جانے والے نے عشق رسول کا سبق پڑھایا تھا

از قلم: طارق انور مصباحی، کیرلا

ہمارے عہد طالب علمی میں غالبا 1997 میں عمدۃ المحققین حضرت علامہ عبد الحکیم شرف قادری قدس سرہ القوی: سابق شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور کی تشریف آوری جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ہوئی تھی۔

علامہ موصوف نے اشرفیہ کی عظیم الشان جامع مسجد(عزیز المساجد)میں خطاب کے دوران اپنے استاذ حدیث کا ذکر فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا تھا کہ جو کوئی ان کے درس حدیث میں شریک ہوتا,اس کا سینہ عشق تاجدار مدینہ علیہ التحیۃ والثنا سے سرشار ہو جاتا۔

استاذ حدیث کا اسم شریف مجھے صحیح سے یاد نہیں۔شاید حضرت علامہ عطا محمد بندیالوی علیہ الرحمۃ والرضوان سے متعلق یہ حقیقت بیان فرمائی تھی۔

ہم نے اپنے عہد میں دیکھا کہ عاشق رسول محافظ ناموس رسالت حضرت علامہ حافظ خادم حسین رضوی قدس سرہ القوی نے قوم مسلم کو عشق مصطفوی کا ایسا جام پلایا کہ فضاؤں میں ہر چہار جانب “لبیک یا رسول اللہ” صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے نعرے گونجتے نظر آتے ہیں۔

بس قوم کو یہ یاد دلا رہا ہوں کہ انہوں نے محبت مصطفے اور عشق حبیب کبریا علیہ الصلوۃ والسلام کا جو سبق دیا ہے,اسے اپنے قلب و جگر میں محفوظ رکھیں۔اس دولت عظمی و نعمت کبری کی حفاظت کریں اور اس کی آبیاری کرتے رہیں اور ٹی۔ایل۔پی۔ کی سیاسی حیثیت کو قوت فراہم کریں۔اگر آپ کے پاس سیاسی قوت ہو گی تو بہت سے مشکل مراحل آسانی سے طے ہو جائیں گے:ان شاء اللہ تعالی

تحریک لبیک کے قائدین میں علامہ رضوی کو اللہ تعالی نے طرز عاشقانہ و انداز مستانہ سے سرفراز فرمایا اور علامہ جلالی کو فطرت محققانہ اور جلوۂ مفکرانہ عطا فرمایا۔
فالحمد للہ رب العالمین

Related posts

نعت: خوب روز افزوں محبت کیجیے

Hamari Aawaz Urdu

پرتو مہرت بذرہ می کند بدر منیر، لطف فرما بر پریشانئ حالم اے شہا: کا پس منظر

Hamari Aawaz Urdu

تحریک استشراق(از مولانا کمال احمد علیمی) کا دوسرا ایڈیشن مکتبۃ الغنی، پاکستان سے اشاعت پزیر

ایک تبصرہ چھوڑیں