Top 10 شعر وشاعری صفحہ اول

اتنی گہری تھی قمر کی سازش

نتیجۂ فکر: سید اولاد رسول قدسی
نیویارک امریکہ

اتنی گہری تھی قمر کی سازش
ہوگئ ہیچ نظر کی سازش

گر گیا ٹوٹ کے جو یہ تارا
ہو نہ ہو تھی یہ سحر کی سازش

فتح کا جشن مناتا ہے شجر
کر کے نا کام ثمر کی سازش

یہ تو کہئے کہ صدف بچ تکلا
تھی خطرناک گہر کی سازش

قطرۂ آب کا تھا ایسا اثر
ہو گئی راکھ شرر کی سازش

منزل بدر کا دیکھا جو جمال
بجھ گئی شمع سفر کی سازش

سر پہ ہے دست شفاعت ان کا
کیا بگاڑے گی سقر کی سازش

روبرو عزم جواں کے قدسىؔ
بے ضرر سی ہے ضرر کی سازش

Related posts

ہرمخالفت کا جواب کام ہے

Hamari Aawaz Urdu

ڈاکٹر کفیل احمد خان کی جاں فشانی اور این۔ایس۔اے۔

Hamari Aawaz Urdu

حضور تاج الشریعہ کی تنقیحی مہارت

Hamari Aawaz Urdu

ایک تبصرہ چھوڑیں